کراچی (این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس کے دوگواہان نے بیانات قلمبند کرادئے۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو نقیب اللہ محسود قتل کیس کے دوگواہان قاسم اور حضرت علی پیش ہوئے. نقیب اللہ محسود قتل کیس کے گواہان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں نقیب اللہ محسود کے ہمراہ پولیس نے 3 جنوری کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے ہراست میں لیا.گواہان کا اپنے
بیان میں کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں 6 جنوری کو رہا کردیا..واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کو راو انوار نے 13 جنوری کو جعلی مقابلے میں قتل کیا تھا،نقیب اللہ محسود قتل کیس کا چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی از خود نوٹس لے رکھا ہے جبکہ عدالت عظمی نے راو انوار کی گرفتاری کے لئے 72 گھنٹے کا وقت دے رکھا ہے.واقعہ کا مقدمہ تھانہ سچل میں درج ہے