اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”میموگیٹ سکینڈل“ پھر منظر عام پر،پیپلزپارٹی اور حسین حقانی کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا،

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)”میموگیٹ سکینڈل“ پھر منظر عام پر،پیپلزپارٹی اور حسین حقانی کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا

حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عدالت سے وعدہ کرکے واپس نہیں آئے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کدھرگیا؟کیا وہ بھی ووٹ ڈالیںگے؟کیوں نہ حسین حقانی کو بلالیں اکہ وہ یہاں آکر میمو گیٹ کا سامناکریں،چیف جسٹس نے اس موقع پر میمو گیٹ سکینڈل کیس کی فائل طلب کرلی، حسین حقانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی سے ان کاتعلق ہے میمو گیٹ سکینڈل کے بعد وہ جنوری2012ءمیں تحریری یقین دہانی پر ملک سے باہرگئے لیکن پھر کبھی واپس نہ آئے۔واضح رہے کہ حسین حقانی نے گزشتہ روزچیف جسٹس کے اس بیان پر کہ ”ہم اپنے فیصلے ضمیر کے مطابق کرتے ہیں“ ٹوئٹر پر انتہائی متنازعہ تبصرہ کیاتھا کہ ”یہ ضمیر صاحب میجر جنرل ہیں یا لیفٹیننٹ جنرل؟“ حسین حقانی نے چیف جسٹس کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہاتھا کہ ”جج صاحبان کا کام قانون کے مطابق فیصلہ دینا ہے،ضمیر صاحب کے کہنے پر نہیں“۔‎



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…