منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

موٹے پیٹ ، بھاری توندوں والے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی، 45دن میںسمارٹ بنانے کیلئے پاک فوج سے مددحاصل کر لی گئی

datetime 29  جنوری‬‮  2018 |

مانسہرہ(این این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں موٹے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی اور انہیں فزیکل فٹنس کیلئے 45 روز کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔اسکول آف آپریشن مانسہرہ میں زیادہ وزن کے حامل پولیس اہلکاروں کی چربی گھٹانے کیلئے 45 روز کی انتہائی سخت ٹریننگ

کا بندوبست کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ندیم شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ دو سال میں ضلع بھر میں کوئی زیادہ وزن کا حامل کوئی اہلکار نہیں نظر آئے گا۔پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کیلئے ایس ایس جی (اسپیشل سروسز گروپ) اور اے ٹی ایس (اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ) ٹرینرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جنہوں نے زیادہ وزن کے حامل اہلکاروں کے لیے خصوصی ٹریننگ شیڈول مرتب کیا ہے۔ڈی پی او ندیم شہزاد بخاری نے کہا کہ 2 سال میں ہم تمام ضلع کی پولیس کے تمام سپاہیوں کو شارٹ اے ٹی ایس کورس کروا چکے ہوں گے اور وہ اس قابل ہوں گے کہ اچھی پروفیشنل اور آپریشنل سرگرمیاں سرانجام دے سکیں۔ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ ہماری فٹنس کا کورس ہے ٗیہاں ہم صبح 4 کلومیٹر دوڑتے ہیں ٗپانچ چھ دن کے اندر میں نے اپنا وزن بھی چار پانچ کلو کم کرلیا ہے اور امید ہے 45 دنوں میں کم از کم 30 کلو وزن کم کروں گا۔ایک اور اہلکار کے مطابق ہم پہلے 10 قدم بھی نہیں چل سکتے تھے اور ہمیں دوڑنے میں بڑی دشواری ہوتی تھی لیکن اب ہم دو میل تک دوڑ سکتے ہیں اور بڑی آسانی سے اپنا اسٹیمنا برقرار رکھ سکتے ہیں۔دوسری جانب ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جو اہلکار 45 روز میں اسمارٹ نہ ہوئے انہیں اگلے 45 روز اس سے بھی سخت ٹریننگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…