کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اے ٹی ایم فراڈ کیس میں گرفتار 2 چینی باشندوں کو ایک ،ایک سال قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اے ٹی ایم فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندوں کو آج کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ چینی باشندے مختلف ڈیوائسز کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے۔
دونوں چینی باشندوں کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیاتھا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں چینی باشندوں کو ایک ،ایک سال قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی۔واضح رہے اس معاملے پر حکومت پاکستان نے بھی سخت تشویش کا اظہار کیا تھا اور یہ طے پایا تھا کہ جرائم میں ملوث چینی باشندوں کو پاکستان قوانین کے مطابق سزا سنائی جائے گی۔