اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے، کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں، پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے جن کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے
جاسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب سے 12،12 سینیٹرز، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا جب کہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا سے 4 نشستوں پر انتخاب ہوگا اور چاروں جنرل نشستیں ہیں۔