اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رائو انوار کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن میں سے صرف 24گھنٹے باقی، نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے رکن پولیس افسر کا وٹس ایپ کے ذریعے رائو انوار سے رابطہ، گرفتاری پیش کرنے کا مشورہ، رائو انوار کا فوری طور پر گرفتاری دینے سے انکار، اہم حقائق منظر عام پر لانے کے بعد گرفتاری کا فیصلہ کروں گا، مفرور معطل ایس ایس پی ملیر کا جواب۔ تفصیلات کے مطابق رائو انوار کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی
72گھنٹے کی ڈیڈ لائن میں سے صرف 24گھنٹے باقی رہ گئے ہیں جبکہ اسی دوران نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے رکن ایک پولیس افسر کی جانب سے مفرور رائو انوار کے ساتھ بذریعہ وٹس ایپ رابطے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے افسر نے رائو انوار کو وٹس ایپ کال کے ذریعے گرفتاری پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے جس پر معطل ایس ایس پی رائو انوار نے فوری طور پر عمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نقیب اللہ قتل کیس کے حوالے سے اہم حقائق میڈیا کے سامنے لانے کے بعد گرفتاری کا فیصلہ کروں گا۔