منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس سکولوں ،ہسپتالوں کے دورے پر نکل پڑے فوری انصاف پر توجہ دیں،فوج اچھی تو لگتی ہے مگر ۔۔سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے کیا مطالبہ کر دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فوج اسلام آباد میں نہیں راولپنڈی میں اچھی لگتی ہے، چیف جسٹس ہسپتالوں اور سکولوں کے دورے تو کریں مگر فوری انصاف کی جو ذمہ داری آئین نے انہیں دی ہے اسے پورا کرنے پر بھی توجہ دیں، پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام محاذ میں اینکر وجاہت حسین کو دئیے گئے انٹرویو میں اظہار خیال۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام محاذ میں اینکر وجاہت حسین کو دئیے گئے انٹرویو میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ فوج اسلام آباد میں نہیں راولپنڈی میں اچھی لگتی ہے، افواج پاکستان نہ صرف ملک بلکہ ساری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے ، قیام امن کیلئے ملک ہی نہیں بلکہ دنیا میں بھی افواج پاکستان کا اہم کردار ہے ، فوج کا کام سیاست نہیں اور سیاستدانوں کے پیدا کردہ خلا کو عوام نے پر کرنا ہوتا نہ کہ فوج نے۔ فوج ملک کی سلامتی اور اس کے دفاع میں ایک اہم فریق ہے جس کو تسلیم کرتے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ہسپتالوں اور سکولوں کے دورے تو کر رہے ہیں اور جیسا کہ وہ کہتے ہیں کہ اس بات کی اجازت انہیں پاکستان کا آئین دیتا ہے تو آئین پاکستان انہیں فوری طور پر انصاف کی فراہمی کیلئے بھی ذمہ دار بناتا ہے اور انہیں اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹیسٹ کیس میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جب تک ہر ادارہ اپنا کام بخوبی سر انجام نہیں دے گا اور اپنے کام کی ہی طرف توجہ نہیں دے گا تب تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔اس لئے ہر ادارہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…