جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ممتاز قادری کی پھانسی کے وقت نواز شریف کے ساتھ کیا، کیاگیا؟قادری کی پھانسی کا اصل ذمہ دار کون ہے؟کیپٹن(ر) صفدر نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر مسلم لیگی راہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی ابتری سینیٹ کے الیکشن کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے ۔سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اداروں بیٹھے ہوئے لوگوں کابھی احتساب ہونا چاہئے۔ممتاز قادری کی پھانسی سے نواز شریف کو بے خبر رکھا گیا۔نفاذ شریعت کی بنیاد پر پاکستان قائم ہوا تھا۔نواز شریف 90کی دہائی سے سزا بھگت رہے ہیں۔موجودہ نظام کینسر زدہ ہے ۔مہاجروں کو تاحال ان کے حقوق نہیں دیئے گئے۔

وہ یہاں مہر آباد شریف بھٹیکی میں عبد الغفور ہزاروی کے مزار پر چادر پوشی کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی اور ایم پی اے شوکت منظور چیمہ بھی موجود تھے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ 70سالوں کی سیاسی گندگی کو چار سالوں میں صاف کر نے کی کوشش کی۔ دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے جس کا سہرا میاں نواز شریف کے سر ہے۔ میاں نواز شریف 90کی دہائی سے سزا بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کینسر زدہ ہے جس کا مناسب علاج ضروری ہے۔سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اداروں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ اداروں کے مابین ٹکراؤ کی کیفیت ہے جو خود اداروں کی ہی پیدا کردہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ابتری سینیٹ کے الیکشن کو سبو تاژ کرنے کی کوشش ہے ۔ (ن) لیگ کو سینیٹ میں اکثریت حاصل کر نے کی راہ میں روکاوٹین ڈالی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہاجر محروم طبقہ ہے جن کو تاحال ان کے حقوق نہیں دیئے گئے ہیں۔پاکستان نفاذ شریعت کی بنیاد پر قائم ہوا جہاں سب کے حقوق مساوی ہیں اور محروم طبقات کو بھی ان کے حقوق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہ کہ ممتاز قادری کی پھانسی سے نواز شریف کو لا علم رکھا گیا تھا۔جن لوگوں نے اقامہ کی بنیاد پر نواز شریف کو نااہل کیا وہی ممتاز قادری کی پھانسی کے بھی ذمہ دار ہیں۔ ممتاز قادری کے جنازہ میں 6لاکھ افراد نے شرکت کی جو آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ۔

عدالتوں کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں جبکہ عوام اپنے فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قادیانی غیر مسلم ہیں اور رہینگے۔اس پر کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے نہ گفتگو۔انہوں نے قادیانی مردہ باد کے نعرے بھی لگوائے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ القرآن عبد الغفور ہزاروی ، ہزارہ دھرتی کی پہچان اور ہمارے خاندان کے روحانی پیشوا ہیں۔وزیرآباد پر بھی اللہ کا خاص کرم ہے جہاں عبد الغفور ہزاروی ، مفتی عبد الشکو ر ہزاروی اور عاشق رسول عامر چیمہ جیسی شخصیات محو استراحت ہیں۔بعد ازاں وہ قریبی گاؤں ساروکی بھی گئے جہاں انہوں نے عامر چیمہ شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…