اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دن دیہاڑے وارداتیں،سرگودھا، دو مختلف علاقوں سے دو نوجوان لڑکیوں کو اغواء کرلیاگیا،افسوسناک انکشافات

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) دو مختلف علاقوں سے دو نوجوان لڑکیوں کو اغواء4 کے واقعات نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا تفصیلات کے مطابق قصبہ ہجن میں چودہ سالہ لڑکی آسیہ بی بی کو سہیلی کے گھر جاتے ہوئے پانچ افراد زبردستی اغوا کر کے فرار ہو گئے جبکہ بھکر بار کے علاقہ میں تین افراد نے سترہ سالہ لڑکی کی عفت بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا دو نوں واقعات کی اطلاع نے پولیس کو چکر کر رکھ دیا ہے

مغویان بازیاب نہ ہونے پر پولیس ان واقعات کے مقدمات درج کرکے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔تاہم پولیس انہیں بازیاب کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دریں اثناء سرگودھا پولیس کی ایس او ایس مہم کے تحت لگائے جانیوالے ناکوں کے باوجود ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں دو کروڑ روپے سے زائد کا سامان ، طلائی زیورات ، نقدی ،گاڑیاں چھین لی گئیں شہریوں کے شدید احتجاج کے باوجود سرگودھا اور گرد ونواح میں گزشتہ رات بھی لاکھوں کے ڈاکے پڑ گئے ،تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹا?ن بلاک بی میں گزشتہ رات چار مسلح ڈاکو?ں نے محمد ندیم کے گھر میں گھس کر سر شام اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے ساڑھے 15لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،چک نمبر 84جنوبی لاہور روڈ پر نجی موبائل کمپنی کے ٹاور روم میں گھس کر چار مسلح ڈاکو?ں نے ہزاروں روپے مالیت کا سامان الیکٹرونکس اور پاور بیٹریاں عملہ کو گن پوائنٹ پر سٹور میں بند کرکے لوٹ لیے جس کے باعث علاقہ بھر میں مذکورہ کمپنی کی مواصلاتی سروس کئی گھنٹوں تک معطل رہی ، زراعت آفس چک 38شمالی کے قریب بائی پاس روڈ پر تین مسلح ڈاکوءں نے جہان آباد کے رہائشی ڈرائیور نواب خان سے اسلحہ کے زور پر ساڑھے 25لاکھ روپے مالیت کا ہنڈائی ڈالاچھین کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے نواحی چک 27جنوبی میں چار مسلح ڈاکو?ں نے عثمان آرائیں نامی شخص کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا

اور گھر سے لوٹ مار کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات قیمتی پارچہ جات لوٹ کر فرار ہو گئے چک 24جنوبی میں تین مسلح ڈاکوءں نے حساس ادارے کے ملازم طارق اور اس کے دوست سے بھاگٹانوالہ کے قریب روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی ، موبائل فون ضروری کاغذات چھین کر فرار ہو گئے اسلام پورہ میں چار ملزمان نے اظہر ڈوگر کی حویلی سے پونے چار لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لیے ، سیٹلائٹ ٹا?ن بلاکA، جوہر کالونی اور 49ٹیل میں چوری کی چاروارداتوں میں ساڑھے 53لاکھ روپے کا سامان زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی۔ ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شہری عدم تحفظ کا شکار ہے جبکہ تھانوں میں چکر کاٹنے کے باوجود افسران برآمدگیاں کرنے سے قاصر ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…