لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربر اہ شیخ رشید احمد نے فروری کو شر یف خاندان کی سیاست کے خاتمے کا مہینہ قرار دیتا ہوں کہ نوازشر یف کیلئے جیل میں بیرک کی تیاری شروع کردی گئی‘مجھے2018میں ملک میں عام انتخابات ہوتے نظر
نہیں آرہے اور سینٹ انتخابات میں (ن) لیگ کا اپنا چےئر مین سینٹ لانا نہ ممکن نظر نہیں آتا ‘آنیوالے دنوں میں شہبا زشر یف کیلئے نیب میں نئی مشکلات سامنے آئیں گی کیونکہ نوازشر یف کے بعداب شہباز شر یف کی باری آنیوالی ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے رکن امجد گولڈن اور دیگر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں بر وقت عام انتخابات کا کوئی امکان نظر نہیں آتاکیونکہ ابھی تک ملک میں مردم شماری بھی مکمل نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ جو بات کی وہ سچ ثابت ہوئی ہے وقت میں کچھ آگے پیچھے ضرور ہوسکتا ہے میں اب بھی کہتاہوں کہ نوازشر یف اور انکے خاندان کی سیاست ختم ہو نے جارہی ہے اور نوازشر یف کا اگلا ٹھکانہ صرف اور صرف جیل ہے جسکے لیے جیل میں آجکل تیاریاں بھی جاری ہیں تاکہ کر پشن کے بادشاہ سلامت کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتے ہی بہت سے لوگ (ن) لیگ کا ساتھ چھوڑ جائیں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے2018میں ملک میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے