منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

راؤانوار ٗپولیس پارٹی،ذرین داوڑکی گرفتاری کیلئے محکمہ داخلہ کا خط

datetime 28  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار ٗان کی پولیس پارٹی اور راؤ انوار کے سر کی قیمت لگانے والے ذرین داوڑ کی گرفتاری کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے چاروں صوبوں ٗاسلام آباد ٗگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔راؤانوار اور انکی ٹیم کی گرفتاری کیلئے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی جبکہ چیف جسٹس نے راؤ انوار کو 3 دن میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ٗسابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ان کی ٹیم کی گرفتاری

کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے خط لکھ دیا ہے، خط میں راؤ انوار کے سر کی قیمت لگانے والے شخص ذرین داوڑ کی گرفتاری میں بھی مدد مانگی گئی۔خط کے مطابق ذرین داوڑ نامی شخص نے سوشل میڈیا پر راؤ انوار کے قتل پر لوگوں کو اکسایا تھا ٗ ذرین داوڑ پر اس وڈیو کو اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق ایس ایس پی راؤانوار اور ان کی ٹیم کی گرفتاری کیلیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ذوالفقار مہر کی سربراہی میں ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔ دیگر اراکین میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد قائمخانی ، ڈی ایس پی ازل نور، انسپکٹر فاروق اعظم اور راجہ مسعود سمیت دیگر شامل ہیں۔نجی ٹی وی نے عدالت میں پیش کی گئی نقیب اللہ قتل کیس، تحقیقاتی کمیٹی کی حتمی رپورٹ حاصل کرلی ٗ7 حصوں پر مشتمل رپورٹ کاپہلا حصہ جعلی مقابلے کے مقدمے سے متعلق ہے۔پانچویں حصے میں راؤ انوار کی ملک سے فرار کی کوشش کی تفصیلات بھی ہیں ٗچھٹا حصہ کمیٹی کی فائنڈنگز پر مشتمل ہے ۔ساتویں اور آخری حصے میں سفارشات کی گئی ہیں ٗگزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس کے استفسار نے ملک میں موجود تمام چارٹرڈ طیاروں کے مالکان کو 4 دن میں حلف نامے جمع کرانے کا حکم دیا، پوچھا گیا کہ راؤ انوار اْن کے ذاتی طیارے میں ملک سے فرار تو نہیں ہوئے؟سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا گیا کہ وہ تمام بارڈر انچارجز سے یہ رپورٹ لیں کہ راؤ انوار ان کے بارڈر سے تو فرار نہیں ہوا؟



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…