منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نقیب اللہ کا قتل، ایس ایس پی راؤ انوار اب کہاں ہے؟ایسی خبر سنادی گئی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،سندھ حکومت کا حیرت انگیزاعلان

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے سپیشلسٹ ایس ایس پی راؤ انوار کو زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا۔ سندھ پولیس راؤ انوار کی تلاش میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی جس کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت کے آئی جیز ، موٹروے اور ریلوے پولیس کو سرکاری لیٹر ارسال کیا ہے جس میں راؤ انوارکی ہر صورت گرفتاری کیلئے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ حکومت کی

بعض اعلیٰ شخصیات نےآئی جی کو راؤ انوارکی تلاش کیلئے چاروں صوبوں کی پولیس سے مدد طلب کرنے سے منع کیا تھا لیکن آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ان کا مشورہ ماننے سے انکار کردیا۔ صوبوں کے آئی جیز کو بھیجے گئے سرکاری لیٹر میں ایس ایس پی راؤ انوار کے نام کوائف او ر شناختی علامت بھی درج کی گئی ہیں۔ لیٹر کے متن میں لکھا ہے کہ ایس ایس پی راؤ انوار کو ڈھونڈا جائے یا اس کی نشاندھی کی جائے اور اسے گرفتار کیاجائے کیونکہ وہ ایف آئی آر نمبر 40/2018میں قتل ، اقدام قتل ، اغواء، دھمکیاؔ ں دینے ، مارپیٹ ، تاوان وصول کرنے اور پولیس حکام کو دھمکیاؔ ں دینے کے جرائم میں مطلوب ہے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ سچل کراچی میں یہ مقدمہ (اینٹی ٹیرر ازم ایکٹ، اے ٹی اے ) کے تحت درج کیا گیاہے۔ راؤ انوار کی گرفتاری کے اؔ حکامات کیلئے صوبائی آئی جیز کو بھیجا گیا سرکاری لیٹر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ، سندھ منیر احمد شیخ نے جاری کیا ہے سرکاری خط کی کاپی سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھی ارسال کردی گئی ہے کی کاپی سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھی ارسال کرد گئی ہے۔ (اکرام بخاری /شکیل )



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…