برسلز/اسلام آباد(آئی این پی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام امن کسی معجزے سے کم نہیں ہے یہاں 2012کے بعد سے دہشتگردی کے واقعات80فیصد کم ہوئے ہیں ، امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پر نہ ڈالے ، افغانستان کا 45فیصد اب بھی کابل حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ ہفتہ کو وزیر دفاع خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورت حال بہتر ہوچکی ہے دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں ۔
پاکستان میں قیام امن کسی معجزے سے کم نہیں ہے یہاں 2012کے بعد سے دہشتگردی کے واقعات80فیصد کم ہوئے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان الزامات پر اپنی سرحد پر ازخود باڑ لگانا شروع کی، ہم افغانستان کے ساتھ 26سو کلومیٹر طویل سرحد پر مکمل باڑ لگائیں گے، پاکستان اپنے وسائل سے 250کلومیٹر پر باڑ لگا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پر نہ ڈالے ، افغانستان کا 45فیصد اب بھی کابل حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ پاکستان کا استحکام افغان امن سے جڑا ہے ۔(ع ق)