کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سمگلنگ روکنے کی سزا، کسٹم کلیکٹر شہناز مقبول کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہباز مقبول نے پچاس کروڑ روپے مالیت کے 31 ہزار سے زائد موبائل فون پکڑے تھے، ایک کسٹم کلیکٹر کا تبادلہ عموماً دو سال بعد ہوتا ہے مگر کسٹم کلیکٹر شہناز مقبول کو صرف آٹھ ماہ میں تبدیل کر دیاگیا ہے۔ اچھی شہرت کی حامل ہیں اور ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں شہناز مقبول انتہائی ایماندار افسر تھی اور انہیں ملک کے لیے کام کرنے پر تبادلہ
کروا دیا گیا ہے۔ ایماندار افسر شہناز مقبول کو سمگلروں کے دباؤ پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جب کلیکٹر شہناز مقبول کو پچاس کروڑ مالیت کے موبائلز کی سمگلنگ کا پتہ چلا تو انہوں نے چھاپے مارنے کے لیے اپنی ٹیم بھیجی اور یہ موبائل فون انہوں نے قبضے میں لے لیے، جس پر انہیں اس ایمانداری پر عہدے سے ہٹانے کی دھمکیاں دی جاتی رہیں اور صرف ایک ہفتے کے بعد ہی کلیکٹر شہناز مقبول کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ایسے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جس کا آفس کراچی میں موجود ہی نہیں ہے۔