پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

دنیا کی بلند اور خطرناک چوٹی نانگا پربت سر کرنےکیلئےجانیوالے 2غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے، خبر ملتے ہی پاک فوج حرکت میں آگئی، 7400میٹر کی بلندی پر ریسکیو آپریشن شروع، دنیا حیران رہ گئی

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا کی بلند اور خطرناک چوٹی نانگا پربت پر مہم جوئی کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے جن کو بچانے کیلئے امدادی آپریشن شروع کردیا گیا ۔قاتل پہاڑ کے نام سے مشہور دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے جنہیں بچانے کیلئے امدادی آپریشن کر دیا گیا ٗپھنسے ہوئے کوہ پیما ئو ں میں پولینڈ کے ٹوماس مسکیوچ اور فرانس کی خاتون کوہ پیما الزبیتھ ریول شامل ہیں جنہیں

نکالنے کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر روانہ ہوگیا اور ریسکیو آپریشن میں پولینڈ کے4 کوہ پیما بھی حصہ لے رہے ہیں۔کوہ پیما گروپ الپائن کلب کے عہدیدار کرار حیدری نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسکیوچ اور الزبیتھ نانگا پربت کو سر کرتے ہوئے 7400 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے اور انھوں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بیس کیمپ کو اطلاع دی ٗنانگاپربت پر درجہ حرارت منفی 60 تک گرگیا ہے جس کی وجہ سے دونوں غیرملکی کوہ پیماں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…