منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر شاہد مسعود کے عمران کے بینک اکائونٹس سے متعلق انکشافات کا ڈراپ سین، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے بعد پنجاب حکومت بھی پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہو گئی

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کے قاتل عمران کا کسی بھی بینک میں کوئی اکائونٹ نہیں، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں آج باضابطہ اعلان کئے جانے کا امکان۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زینب کے قاتل عمران سے متعلق اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ اس کا کسی بھی بینک میں کوئی اکائونٹ موجود نہیں ۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کا آج باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔

دوسری جانب قاتل عمران کے بینک اکائونٹس سے متعلق حکومت پنجاب آج پریس کانفرنس کرے گی ۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سیریل کلر عمران بین الاقوامی ریکٹ کا کارندہ ہے جس کی سرپرستی پاکستان میں ایک وفاقی وزیرکر رہا ہے جو کم سن بچیوں کی متشدد پورن ویڈیو ڈارک ویب کے ذریعے لائیو نشر کرتا تھاجس کے عوض اس کو بیرون ملک سے بھاری معاوضہ ملتا تھا جبکہ اس کے ملک بھر میں سینکڑوں بینک اکائونٹس موجود ہیں جن میں زیادہ تعداد فارن کرنسی اکائونٹس کی ہے ۔ اس انکشاف کے بعد گزشتہ روز چیف جسٹس نے زینب قتل کیس کے از خود نوٹس کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعودکو طلب کر لیا تھا جہاں انہوں نے ایک چٹ پر بینک اکائونٹس اور اہم شخصیات کا نام لکھ کر چیف جسٹس کے حوالے کیا تھا۔گزشتہ رات مختلف نجی ٹی وی پروگرامز میں بھی ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے دعوے کے سچ ہونے سے متعلق بات کرتے رہے۔ انہوں نے ان مواقعوں پر مزید انکشافات بھی کئے جن میں اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…