لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس میں تحقیقات کا آغاز کر دیا، رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر شہباز شریف سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابقچیئرمین نیب کی جانب سے رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو اس پر تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا جس پر نیب لاہور نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو نوٹس جاری کیا گیا۔ جس میں ان سے
رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں ان کے کردار پر جواب طلبی اور متعلقہ ریکارڈ طلب کیا گیا ذرائع کے مطابق جاتی امرا تک تعمیر کی جانے والی رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں پندرہ کروڑ سے زائد مبینہ کرپشن کی گئی، وزیر اعلی پنجاب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈز کو اپنی رہائش گاہ کے لئے سڑک کی تعمیر پر خرچ کیانوٹس میں وزیراعلی پنجاب سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ انہوں نے کن قواعد کے تحت سرکاری فنڈز کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی منظوری دی اور اس میں کتنے اور کس ادارے کے فنڈز خرچ کئے گئے۔