لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل کیس میں متاثرہ فریق کی جانب سے آفتاب احمد باجوہ کو وکیل مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے حاجی امین سے 10 روپے بطور فیس وصول کئے ،واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے شاہد مسعود کے انکشافات پر نوٹس لیتے ہوئے ان کو ذاتی حیثیت میں طب کیا تھا ۔ چیف جسٹس نے ان کے بیانات
سے متعلق استفسار کیا تو شاہد مسعودنے بتایا کہ زینب کا قاتل ملزم عمران عالمی مافیا کا ایک متحرک رکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران کو اعلیٰ شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ عدالت میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے ملزم عمران کے 37 بنک اکاؤنٹس کی فہرست بھی پیش کر دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عمران کو جن شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے ان کا نام چٹ پر لکھ کر دیں۔جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے دو شخصیات کا نام چٹ پر لکھ کر چیف جسٹس کو دیدیا۔