منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں شدید دھند کا راج ،موٹروے کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، گوجرہ سے خانیوال، ملتان اور برہان انٹرچینج نارتھ تک موٹر وے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ لاہور میں قصور روڈ پر 10گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ملتان میں شدید دھند کے باعث شہر میں حد نگاہ 5 سے 10 میٹر تک ہے جبکہ شہر سے باہر نکلتے ہی ہائی ویز اور موٹروے پر حد نگاہ صفر ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

موٹر وے حکام کے مطابق شہری غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی اور دھند کی یہ لہر مزید چند دن تک برقرار رہے گی۔دوسری جانب شیخوپورہ میں فیض پور انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث مسافر ویگن سڑک کنارے پڑے بجری کے ڈھیر سے ٹکرا کر الٹ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دریں اثناء محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، مالاکنڈ اور کوئٹہ ڈویژن شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے شمالی علاقہ جات، مالاکنڈ اور کوئٹہ ڈویژن شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 9، استور، کالام منفی 7، گلگت، کوئٹہ منفی 6، گوپس، قلات، زیارت منفی5 اور چترال میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…