اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کے قاتل عمران سے متعلق انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، عمران صرف چھٹی جماعت تک سکول میں پڑھا، سائیکل چوری ثابت ہونے پر سکول پرنسپل نے سکول سے نکال دیا، چچا شوکت سلطان کو طلب کر کے سکول پرنسپل نے بھتیجے کے کالے کرتوتوں سے متعلق آگاہ کیا، سکول اور کلاس میں بچوں سے لڑتا تھا، سکول پرنسپل کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق زینب کے قاتل عمران سے متعلق انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایک تازہ انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران صرف چھٹی جماعت تک سکول میں پڑھا اور اسے سکول سے سائیکل چوری ثابت ہونے پر نکال دیا گیا تھا۔ عمران کے سکول کے پرنسپل نے نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے بتایا کہ عمران بچپن سے ہی مجرمانہ ذہنیت رکھتا تھا۔ وہ سکول اور کلاس میں بچوں سے لڑتا اور ان کی چیزیں چرا لیا کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران نے گلی سے ایک سائیکل چرا لی تھی جس پر چوری کا الزام ثابت ہونے پرمیں نے اس کے چچا شوکت سلطان کو سکول بلوایا اور ان کے بھتیجے کے کالے کرتوتوں سے آگاہ کرتے ہوئے عمران کو سکول سے نکال دیا۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ اس کے بعد عمران کو نہیں دیکھا وہ اس کے بعد سکول نہیں آیا۔واضح رہے کہ زینب کے قاتل عمران سے متعلق اس کے اہل محلہ نے بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ چھوٹی موٹی وارداتیں کرتا رہتا تھا جبکہ ایک پڑوسی خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے میری کمسن بیٹی کو ورغلانے کی کوشش کی تھی جس پر میں نے اسے برا بھلا کہا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ عمران نے مذہب کا لبادہ اوڑھ رکھا تھا اور اس کے برآمد ہونے والے ویزیٹنگ کارڈ کے مطابق وہ نعتیہ محفلوں میں نقابت کے فرائض سر انجام دیتا تھا جبکہ محلے میں کمسن بچیوں میں ٹافیاں بھی بانٹتے ہوئے دیکھا گیا