منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کو اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز،بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی نے بغاوت کردی،استعفے دینے سے انکار، تحریک انصاف کے اہم رہنمانے بھانڈہ پھوڑ دیا 

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی داور کنڈی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے جمع کرانے سے متعلق عمران خان نے غلط بیانی کی ٗ پرویز خٹک اور ان کی کابینہ نے استعفے دینے سے انکار کیا ہے ٗعمران خان ارکان پارلیمنٹ کو

سیاسی نوٹنکی سمجھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ تمام ارکان اسمبلی نے ان کے پاس استعفے جمع کروا دیئے ہیں جس پر مشاورت کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے داور کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک پشاور میٹرو سمیت مختلف جاری منصوبے مکمل کرنا چاہتے ہیں، ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہوئے تو پی ٹی آئی کی انتخابی مہم متاثر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی نے عمران خان کو استعفے جمع نہیں کرائے۔انہوں نے کہا کہ سی ای سی اجلاس میں شاہ محمود، چودھری سرور، محمودالرشید کا نہ آنا اختلافات کا عندیہ ہے۔واضح رہے کہ انکوائری کے مطالبے پر عمران خان نے ایم این اے داور کنڈی کو شوکاز دیا تھا ٗ داور کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی داور کنڈی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے جمع کرانے سے متعلق عمران خان نے غلط بیانی کی



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…