بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات،ان افراد پر بھروسہ نہ کیاجائے ۔۔! تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور والدین کو نئی ہدایات جاری

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (نیوزڈیسک) ملک میں کم سن بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر پولیس نے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔منگل کو میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات خصوصا زینب قتل کیس کے بعد پولیس نے بچوں اور والدین میں شعور بیدار کرنے کیلئے حفاظتی تدابیر

پر مشتمل ایک آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں مشورے اور تجاویز دی گئی ہیں۔ مراسلے میں بچوں کو قرآن و حدیث کی تعلیمات پر خصوصی توجہ دینے اور نماز کی پابندی کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اٹک پولیس نے سانحہ قصور کے تناظر میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور والدین کو آگاہی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حقیقی بہن بھائیوں کے علاوہ کسی سے زیادہ راہ و رسم نہ بڑھائی جائے، چھوٹے بچوں کو جنسی ہراسانی سے بچنے کیلئے مخصوص طریقہ سے تعلیم دی جائے، بچوں کو پابند کیا جائے کہ اجنبی شخص کے سامنے نہانے، کپڑے تبدیل کرنے سے اجتناب کریں، اجنبی اشخاص میں چوکیدار، ڈرائیور، اسکول پرنسپل اور دیگر اشخاص بھی ہو سکتے ہیں۔رہنما ہدایات کے مطابق اسکول ٹیوٹر ، ٹیوشن ٹیوٹر، قاری صاحب، ڈرائیوروں پر بھروسہ نہ کیا جائے، اس کے علاوہ بچوں کو بریف کیا جائے کہ کسی بھی مرد کزن کے ساتھ تنہائی میں نہ بیٹھا جائے۔ پولیس نے بچوں اور والدین میں شعور بیدار کرنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر مشتمل ایک آگاہی مہم شروع کی ہے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…