اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے نیشنل بینک آف ابوظہبی میں اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے پاکستان نہیں بلکہ کہاں کا ڈومیسائل جمع کروایا؟بیرون ملک کیا کاروبار کرتے ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے خلاف دائر نا اہلی کیس میں دلائل دیئے ہیں کہ خواجہ آصف نے نیشنل بینک آف ابوظہبی میں اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے ابوظہبی کا ڈومیسائل جمع کرایا تھا جبکہ انہوں نے نیشنل بینک آف ابوظہبی کا اکاؤنٹ ٹیکس گوشواروں اور کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی جس میں عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے خواجہ محمد آصف نااہلی کیس میں ریکارڈ عدالت عالیہ میں جمع کرایا۔وکیل عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے ملک سے باہر کاروبار بھی چھیایا ٗاس موقع پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ بیرون ملک ریسٹورنٹ بنانے کیلئے رقم کہاں سے آئی؟عثمام ڈار کے وکیل نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے مختلف اوقات میں دوکروڑ 20 لاکھ روپے اہلیہ اور بیٹی کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے جبکہ وزیر خارجہ نے اہلیہ اور بیٹی کے اکاؤنٹس بھی ظاہرنہیں کئے۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف نے گوشواروں میں کم شیئرز ظاہر کئے اور جولائی 2015 میں نیشنل بینک آف ابوظہبی سے تمام رقم نکال لی۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے گوشواروں اور کاغذات نامزدگی میں 6 اکاؤنٹس کو ظاہر کیا اور ظاہر کئے گئے اکاؤنٹس میں تین پاکستان سے، ایک دبئی جبکہ دو نیویارک کے اکاؤنٹس ہیں۔وکیل نے کہا کہ خواجہ آصف نے نیشنل بینک آف ابوظہبی میں اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے ابوظہبی کا ڈومیسائل جمع کرایا تھا جبکہ خواجہ آصف نے نیشنل بینک آف ابو ظہبی کا اکاؤنٹ ٹیکس گوشواروں اور کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر نے کچھ دلائل دیئے جبکہ وہ آئندہ سماعت میں قانونی نکات پر دلائل دیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مذکورہ کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت خواجہ محمد آصف کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں ملازمت کے معاہدے اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔یاد رہے کہ خواجہ محمد آصف نے 2013 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کو 21 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…