جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا زینب کے والد کو کیسے خاموش رہنے کا کہتے رہے، سامنے پڑے مائیکس آن ہونے کی وجہ سے ساری گفتگو لیک ہو گئی، شہباز شریف نے بھی کیا سلوک کر ڈالا

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کے اگر کوئی مطالبات ہیں تو ہمیں بعد میں بتائیں، یہاں ذکر نہ کرنا، مائیکس آن رہ گئے، رانا ثنا اللہ زینب کے والد حاجی امین کو بولنے سے منع کرتے رہے، زینب کے والد نے جیسے ہی ایم آئی ، آئی ایس آئی کی تفتیشی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آرمی چیف اور چیف جسٹس کا نام لیا شہباز شریف نے مائیک ہی بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی بول نیوز

نے گزشتہ روز شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ننھی مقتولہ زینب کے والد حاجی امین کو دبائو میں لانے اور خاموش رہنے کی تلقین کرتے فوٹیج چلا دی۔ ٹی وی کیمروں کے سامنے پڑے مائیک اور ڈائس مائیک آن ہونے کی وجہ سے آواز کیمروں میں نہ صرف محفوظ ہوتی رہی بلکہ وہاں موجود افراد بھی سنتے رہے۔ زینب کے والد اس موقع پر کچھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھنا چاہتے تھے جس کا انہوں نے رانا ثنا سے ذکر کیا جس پر رانا ثنا نے فوری طور پر انہیں منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجرم کی سزا کے حوالے سے یہاں بات کریں اگر کوئی اور بات کرنی ہے تو ہم سے بعد میں اکیلے میں کریں ، ہم آپ کے مطالبات پورے کریں گے مگر یہاں بات نہ کریں۔ پریس کانفرنس کے دوران جیسے ہی زینب کے والد حاجی امین نے آرمی چیف ، چیف جسٹس اور ایم آئی ، آئی ایس آئی تفتیشی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا تو شہباز شریف نے فوری طور پر ان کا مائیک خود ہی بند کر دیا۔ اس بات کا گلہ کرتے ہوئے حاجی امین کا بھی کہنا تھا کہ میں نے ابھی بات کرنا تھی کہ شہباز شریف نے میرا مائیک بند کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے زینب کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے زینب کے قاتل عمران جو کہ اس کا پڑوسی تھا کی گرفتاری پر جے آئی ٹی کو شاباش دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…