جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نوشہرہ، 3 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا،میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ،لرزہ خیزانکشافات

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

نوشہرہ (این این آئی) نوشہرہ میں 3سالہ بچی مدیحہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم نے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اقبال جرم کرلیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرہ ثناء اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوشمقام میں 6 روز قبل تین سالہ بچی مدیحہ کو ملزم محمد حماد نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے سول جج جوڈیشل بخت زادہ خان کی عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ اس سے قبل میڈیکل

رپورٹ میں بھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔کباڑ کا کام کرنیوالے ملزم نے معصوم بچی کو چیز دے کر ورغلایا تھا اور زیر تعمیر مقام پر لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔بچی کے شور مچانے پر ملزم نے موٹر سائیکل پر بھاگنے کی کوشش کی تاہم لوگوں نے ملزم کو موقع پر پکڑ لیا۔ملزم کا تعلق پاکپتن سے ہے اور اس کے والدین لاہور میں ہیں جبکہ ملزم پانچ سال سے نوشہرہ پبی میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ کرائے پر رہ رہا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…