کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر کیس کے ممکنہ اہم گواہ نازک میرکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نازک میر کو سہراب گوٹھ سے حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نازک میرسے نقیب اللہ سے متعلق پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نازک میر کے مزید 2ساتھیوں سے بھی پوچھ گچھ
کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نقیب اللہ نے نازک میرسے ہی دکان کرائے پر لینے کا معاہدہ کیا تھا، نازک میر کی اطلاع پر ضلع ملیر پولیس نے مقتول کو حراست میں لیا تھا۔۔نازک میر ایس ایس پی راؤ انوار کیلئے بیٹر کے طور پر کام کرتا تھا،نازک میر کو ماضی میں رینجرز نے گرفتار کرکے مبینہ ٹاؤن پولیس کے حوالے بھی کیا تھا۔