منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

راؤ انوار کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا حق حاصل ہے ،بلاول بھٹو زرداری حق میں بول پڑے،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ راؤ انوار کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا حق حاصل ہے لیکن پولیس مقابلوں سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ، اس لئے ملک بھر میں پولیس مقابلوں پر پابندی عائد کی جائے۔سینیٹ انتخابات ہونے چاہیے اور پیپلز پارٹی سینیٹ انتخاب میں ن لیگ کو شکست دے گی۔پیپلز پارٹی مثبت اور ایشوکی سیاست جبکہ باقی جماعتیں منفی اور گالم گلوچ کی سیاست کر رہی ہیں ،عمران خان نے ہر موقع پر متحدہ اپوزیشن کو کمزور کیا۔

پیپلز پارٹی نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا ہے عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں اور رکنیت حاصل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں رکنیت سازی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیئر بخاری، مولا بخش چانڈیو،ناصر حسین شاہ،نفیسہ شاہ ،وقار مہدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرادی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے بعد سے ممبر شپ نہیں کی ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ گراس روٹ لیول تک جائیں ۔باقی جماعتیں گالم گلوچ کی سیاست کر رہی ہیں لیکن ہم نے ایشو کی سیاست کی ہے اور کریں گے۔5 برسوں میں پیپلز پارٹی نے پورے ملک کی سیاست کیملک بھر میں جلسے کئے لیکن باقی جماعتوں نے صرف جی ٹی روڈ کی سیاست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اکیلا کچھ نہیں کرسکتاہوں اس لئے مین پاکستان کے عوام کو آواز دیتا ہوں اور کہوہزوالفقاری علی بھٹو کے نواسے اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے کا ساتھ دیں ۔ہم نے دہشت گردی کا سامنا کیا ہے ہم پر کسی کو تنقید کرنی ہے ضرور کرے یہ سب کا حق ہے لیکن ہم صرف عوام کے مسائل اور ایشو کی سیاست کرناچاہتے ہیں۔عوامسے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں ،ہم گھر گھر مہم چلائیں گے،ممبر شپ کیمپ ،اور ایس ایم ایس نمبر چلائیں گے ۔ عوام ہماری ویب سائٹ (www.pppmember.com)پر بھی ہمارے ممبر بن سکتے ہیں

اور اس کے ذریعے ہر آدمی ہمارے عہدیداروں سے رابطے بھی کرسکتا ہے جبکہ حکومت کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ہے تو بھی یہاں پر کر سکتا ہے۔اس کے ذریعے میرا اور کارکنا ن کے درمیان فاصلہ کم ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں ڈیلور کیا ہے امراض قلب کے وارڈ بنائے ہیں صحت پر کام کیا ہے غربت کے خاتمے پر کام کررہے ہیں۔ہم نے صوبے میں یونین کونسل کے لیول پر غربت کے خاتمے کے پروگرام دئیے اور اب تک 6 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا ہے۔ بلا سود قرضے دیئے جارہے ہیں کہ لوگ کاروبار کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پروگریسو پاکستان بنانا چاہتے ہیں،ترقی پسند سوچ رکھنے والوں کو نفرت کی سیاست سے نکلنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہتھیار نہیں ہیں لیکن ہم اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرسکتے ہیں ۔ہم نے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ،این ایف سی ایوارڈ اور 18 ویں ترمیم دی لیکن گزشتہ 5 برسوں میں این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات ہونے چاہیے اور ہوں گے ۔ہم سینیٹ انتخابات میں ن لیگ ( نواز شریف ) کو جیتنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر امن وا مان کی صورتحال بہتر ہے لیکن پولیس مقابلوں سے دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔میں پورے ملک میں پولیس مقابلوں کی مذمت کرتاہوں ۔ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں پولیس مقابلوں پر پابندی عائد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ راؤ انور کے پولیس مقابلے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے فوری ایکشن لیا اور تحقیقات بھی کرا رہے ہیں لیکن راؤ انوار کو اپنی صفائی پیش کرنا کا پورا حق حاصل ہے وہ اپنی صفائی پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادی نے خود کہا کہ جب آصف علی زرداری جلسے گئے تو لوگ بھی اٹھ کر چلے گئے ۔جس ے ثابت ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر جگہ موجودہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ اپوزیشن چاہتے ہیں ہم پارلیمنٹ کے ذریعے ہرکام کرنا چاہتے ہیں ہم نے وزیر اعظم کے انتخاب کے دوران بھی مشترکہ امیدوار لانے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے اپنا امیدوار نامزد کردیا ۔ عمران خان ہر موقع پر متحدہ اپوزیشن کو کمزور کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ن لیگ کا مقابلہ کر سکتی ہے اور زرداری شیروں کا شکاری ہے وہ نکل آیا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب ممبر شپ ہوگی تو اس کے بعد نچلی سطح پر تنظیم سازی بھی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…