اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں پولیس کے کارنامے تو ہمیں اکثر ہی سننے کو ملتے ہیں۔لیکن چند ایک پولیس اہلکاروں کی وجہ سے سب کو تنقید کا نشانہ بھی ٹھیک نہیں۔اگر پولیس اچھا کام کرے تو عوام ان سے محبت بھی کرتی ہے اور ان پر بھروسہ بھی کرتی ہے۔اسی بات کی ایک مثال خیبر پختونخوا کے شہرمانسہرہ کی رہائشی عورت نے قائم کی
جو اپنے قتل ہونے والے بیٹے عامر کے قاتلوں کی گرفتاری پر ڈی پی او مانسہرہ کو ہار پہنا رہی ہیں اور ان کا ہاتھ چوم رہی ہیں۔جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پولیس کی بہترین کاردگردگی پر عوام انھیں سرہاتی بھی ہے۔ایک ماں کی جانب سے پولیس افسر کو ہار پہنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے خوب سراہا جارہا ہے۔