بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پارلیمنٹ پر دشنام ترازی کرنیوالے خود مستعفی کیوں نہیں ہو تے عوام کو دھوکہ کیوں دیتے ہیں ،پرویز ملک

datetime 19  جنوری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ استعفوں کا ڈرامہ لگانے والے دھرنا گروپ یہ عوامی ترقیاتی منصوبوں کے مخالف ہیں،اپنی کارکردگی ان کی زیرو ہے اور عوام کو منہ دکھانے سے کتراتے ہیں،پارلیمنٹ پر دشنام ترازی کرنے والے خود مستعفی کیوں نہیں ہو جاتے،عوام کو اپنے دوغلے کردارسے دھوکہ دے رہے ہیں ،

مخالفین کا مقابلہ کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عوامی خدمت اور فلاحی منصوبوں کی تعمیر سے کررہے ہیں تمام تر توجہ منصوبوں کی تعمیر کی طرف دی جا رہی ہے، فرسودہ نظام کو بدل دیا ہے اور اب کوئی مریض کو یہ نہیں کہے گا کہ سی ٹی سکین مشین خراب ہے یا اس کی ڈیوٹی ختم ہوگئی ہے جو کمپنی سی ٹی سکین مشینیں نصب کررہی ہے وہی ان کو چلانے کی ذمہ دار ہوںگی، اب کوئی غریب مریض کا معاشی قتل نہیں کرسکے گا، صحت کے میدان میں انقلاب لارہے ہیں، دوسری جانب دھرنے اور لاک ڈاؤن کرنیوالے اس انقلاب کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ غریب کی زندگی میں خوشحالی اور عوام کی ترقی کا سفر انہیں گوارا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں کارکنوں و عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہعام آدمی کی ترقی وخوشحالی کے مخالف اور چور دروازوں سے اقتدار تک پہنچنے والے قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ لاہور میں بھی میٹروٹرین کا منصوبہ روکنا چاہتے ہیں،بدقسمتی کی بات ہے کہ ہسپتالوں میں اربوں روپے کی مشینیں خریدی گئیں لیکن مل ملا کر ان مشینوں کو خراب کر دیا جاتا -یہ کالا دھندہ کئی برس سے چلتا رہا لیکن پنجاب حکومت نے اس

کالے دھندے کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے، ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبے دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…