ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

سندھ ہائی کورٹ کا این ای ڈی کے لاپتہ طالب علم کو 25جنوری تک بازیاب کرانے کا حکم

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم محمد عمر کو 25جنوری تک بازیاب کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں لاپتہ شہری این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم محمد عمرکی گمشدگی سے متعلق سماعت ہوئی ۔عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ محمد محمد عمرکو قانون نافذکرنے والے اداروں نے گھر سے اٹھایا تھا۔

محمد عمرکو چارجنوری کو پی ای سی ایچ ایس کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ۔سادہ لباس میں ملبوس اہلکار محمد عمر کا موبائل لیپ ٹاپ گھر کے سی سی ٹی وی کیمرہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے محمد عمراین ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم ہے ۔عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سننے کے بعد ہوم سیکرٹری،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی کرائم برانچ و دیگر و نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جنوری تک طالبعلم کو بازیاب کراکے پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…