اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

انصاف دینے والے کی نا انصافی، سول جج کی بیوی بچوں سمیت انصاف مانگنے عدالت پہنچ گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2018

میرپورخاص(مانیٹرنگ ڈیسک)سو ل جج کی بیوی بچوں سمیت انصاف کے لیے پر یس کلب پہنچ گئی، میری اجازت کے بغیر دوسری شادی رچا لی ،خرچہ دینے سے بھی انکاری ہے، انصاف نہ ملا تو سندھ ہائی کورٹ کے سامنے بچوں سمیت خود سوزی کر لو ں گی یہ بات سانگھڑ کی رہاشی ریحانہ راجپوت نے اپنے بچوں سمیت میرپورخاص پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتائی اس موقع ان کے بچے نو سالہ بیٹی ایمان،آٹھ سالہ

بیٹا عمر ،اور پانچ سالہ بیٹی ایمن ریحانہ کے والد اور والدہ بھی موجود تھے ریحانہ راجپوت نے کہا میرے شوہر محمد عابد جو کہ سول جج سانگھڑ ہیں انہوں نے اپنے والد شمشا د راجپوت کے ساتھ مل کر مجھے بے پنا ہ تشد د کا نشانہ بنایا او ر عطائی ڈاکٹر کے زریعے مجھے نیند کے انجیکشن لگوا کر دوسری شادی کی اجازت چا ہی میرے منع کرنے پر مجھے طلاق دینے کی دھمکی دے کر میرے والدین کو بلایا اور مجھے میرے تینوں بچوں کے ہمراہ زبردستی دھکے دے کر گھر سے نکال دیا تب سے تقریبا ڈیڈہ ماہ سے میں اپنے والدین کے گھر میرپورخاص کے علاقے مغل اعظم ٹاون میں رہ رہی ہوں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مورخہ 8.1.2018کو میرے جج شوہر نے میری اجازت کے بغیر شازیہ ولد خالد اقبال سے دوسری شادی رچا لی ہے جب میرے علم میں یہ بات آئی تو میں نے ان سے اپنی رہاش اور بچوں کے خرچے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے نہ صرف انکار کیا بلکہ مجھے میرے گھر والوں اور میرے بھائی ایاز احمد راجپوت جو کہ ڈگری کالج کنری میں لیکچرار ہے کو پولیس مقابلے میں مروانے اور نوکری سے برطرف کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیئرمین ہیومین رائیٹس کمیشن ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ سو ل جج کی بیوی بچوں سمیت انصاف کے لیے پر یس کلب پہنچ گئی، میری اجازت کے بغیر دوسری شادی رچا لی ،خرچہ دینے سے بھی انکاری ہے،

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…