بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

’’سسرال اور بارات والے ‘‘دلہے کو مجبور کررہے ہیں کہ وہ دلہن کو طلاق دے بصورت دیگر زبردستی خلع پر مجبور کیا جائیگا،سینیٹر حافظ حمداللہ نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سسرال اور بارات والے دلہے (وزیراعلیٰ) کو مجبور کررہے ہیں کہ وہ دلہن (وزارت علیابی بی ) کو طلاق دیں بصورت دیگر زبردستی خلع (علیحدگی) پر مجبور کیا جائیگا اب دلہے(نواب) کی مرضی ہے کہ وہ دلہن (بی بی وزارت علیا) کو طلاق دینگے یا نہیں ‘یہ بات انہوں نے صحافیوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں موجودہ صورتحال سے معلوم ہوتا ہے کہ ا س وقت بلوچستان میں وزیراعلیٰ کیخلاف جن قوتوں نے تحریک عدم اعتماد جمع کرایا ہے وہ بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہونگے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کی تحریک عدم اعتماد کا حمایت کرنا جمہوری حق ہے اور جمہوریت میں پارٹی کی پالیسی کامیابی کی طرف لے جانا نظریاتی لوگوں کا کام ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت جمعیت علماء اسلام واحد پارٹی ہے جو اصولوں کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں اگر چہ ہم اس وقت وفاق کا حصہ ضرور ہے لیکن بلوچستان کے حوالے سے پارٹی کے جو تحفظات شروع دن سے لیکر آج تک ہے اس پر ہم آج بھی قائم ہے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ جمعیت علماء اسلام تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نظریات چھوڑ کر فیصلہ کرینگے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی حالیہ صورتحال کچھ یوں ہے کہ سسرال اور بارات والے دلہے (وزیراعلیٰ) کو مجبور کررہے ہیں کہ وہ دلہن (وزارت علیابی بی ) کو طلاق دیں بصورت دیگر زبردستی خلع (علیحدگی) پر مجبور کیا جائیگا اب دلہے(نواب) کی مرضی ہے کہ وہ دلہن (بی بی وزارت علیا) کو طلاق دینگے یا نہیں ‘لیکن وقت بتائیگا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ فارغ ہونگے ۔ سسرال اور بارات والے دلہے (وزیراعلیٰ) کو مجبور کررہے ہیں کہ وہ دلہن (وزارت علیابی بی ) کو طلاق دیں بصورت دیگر زبردستی خلع (علیحدگی) پر مجبور کیا جائیگا

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…