پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ماضی کے غلط فیصلوں کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں ۔ مشرف کو افغانستان پر حملے میں امریکہ کا ساتھ نہ دینے کا کہا تھا مگرنہیں مانے۔ آج پینتیس ارب ڈالر کی بات آئی تو ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ پرائی جنگ ہے ۔پشاور میں تحفظ بیت المقدس اور ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے
سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکہ بد بخت پاکستان پر بھی حملہ آور ہوسکتاہے ۔ امریکہ کا افغانستان پر حملہ آور ہونے سے قبل پرویز مشرف نے ہمیں بلایا ہم سب نے مشرف کو امریکہ کا ساتھ نہ دینے کا کہا مگر وہ نہ مانے۔ انہوں نے کہا کہ غلط فیصلوں کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں ۔ ہر فورم پر آواز اٹھایا کہ امریکہ کے غلامی سے بچو، پرائی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ آج پینتیس ارب ڈالر کی بات آئی تو ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ پرائی جنگ ہے ۔ پرویز مشرف سے نواز شریف تک تمام لیڈران کو سولی پر چڑھانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی دندناتے ہماری سڑکوں پر جاری تھی اور افغان طالبان کو مارتے تھے ۔ اب امریکہ کو جواب دینگے یہ افغانستان امریکہ کا بدترین قبرستان ہوگا۔ انہوں نے ہر مسلمان کو جہاد کے لئے تیار ہونے کا کہا ہے ۔ اب کوئی صلاح الدین اور محمود غزنوی نہیں کہ جہاد کا حکم دے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاد ہی ہمارا آخری حربہ ہے ۔ ہمیں اپنے ملک کو ثمرقند اور بخارہ نہیں بنانا ہے ۔ ہم نے اب ملک کو طاغوتی قوتوں کا قبرستان بنانا ہے ۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ امریکہ نہیں چاہتا ہے کہ فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہو ۔ غیور قبائیل کو جلد صوبے میں ضم کیا جائے ۔ جب کافر غالب آجائے تو جہاد کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کے ہمیشہ اپنا پڑوسی خطرناک ثابت ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے لیکن جو مودی کا یار ہے وہ
بھی غدار ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ جان دینگے بعد میں لیکن پہلے جان لیں گے ۔ ٹرمپ بالآخر اپنی پالیسیاں بدلنے پر مجبور ہوگا ۔ جب سعودی شہزادوں کو کرپشن پر سزا ہو سکتی ہے تو نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کو بھی لتر پڑنے چاہیں۔وزیراعلی پرویز خٹک کانفرنس کہ انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں سازشوں نے سر اٹھایا تو دینی حلقوں نے دفاع کیا ۔ امریکی حکومت کہ اقدامات اور بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔