بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری شادی کیوں ضروری ہے؟ شیخ رشید کو سب کچھ پتہ تھا اس لیے انہوں نے جمائمہ خان کو کیا پیغام دیا تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ شادی کی خبریں ٹی وی، اخبارات اور خاص کر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں، اس سلسلے میں تحریک انصاف نے وضاحتی بیان بھی جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے شادی نہیں کی بلکہ بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبر پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے

رہنما سید علی رضا عابدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید جانتے تھے کہ عمران خان شادی کرنے والے ہیں، اسی لیے انہوں نے جمائما خان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے علم نہیں کہ عمران خان نے شادی کی ہے یا نہیں اگر انہوں نے شادی کی ہے تو اچھا کام کیا ہے‘ یورپ اور امریکہ میں کنوارے وزیراعظم کو وہ مقام نہیں ملتا، اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں مجھے ان پر فخر ہے میں نہیں جانتا کہ عمران خان نے شادی کی ہے یا نہیں اگر انہوں نے شادی کرلی ہے تو اچھا کام کیا ہے یورپ اور امریکہ میں کنوارے وزیراعظم کووہ مقام نہیں ملتا۔ دریں اثناء تحریک انصاف نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ  عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط خبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوس کی بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ بہت دکھ

کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود باضابطہ اعلان کریں گے لہذا جب تک میڈیا خیال رکھے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے، اس غلط خبر کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر ناقابل برداشت دباؤ پڑگیا جنہیں اس قدر ذاتی و نجی معاملہ کا علم ہی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…