منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری شادی؟بشریٰ مانیکا کون ہیں؟ان کے کتنے بچے ہیں، کس بڑے سیاسی خاندان سے ان کا تعلق ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں اس وقت میڈیا پر زیر گردش ہیں، میڈیا رپورٹس میں بشریٰ مانیکا سے متعلق حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں عمران خان نے انہیں شادی کیلئے کیسے پسند کیا، قارئین کی دلچسپی کیلئے یہاں یہ بھی یہاں بتاتے چلیں کہ بشریٰ مانیکا کے حوالے سے اس سے قبل بھی رپورٹس میڈیا کی زینت بن چکی ہیں مگر اس وقت ان کا اصل نام زیادہ سامنے نہیں آسکا بلکہ وہ اپنی عرفیت کے باعث مشہور ہوئیں۔ ان کی

عرفیت پنکی آنٹی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ مانیکا عرف پنکی آنٹی سے عمران خان کی پہلی بار ملاقات 2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل ہوئی تھی۔عمران خان کی ممکنہ اہلیہ بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمزافسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…