منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شادی کرنا اچھی بات مگر جسے روحانی پیشوا مانا جائے اس کا ادب اور احترام کیا جاتا ہے اس پر ایسی نظر رکھنا۔۔ کپتان کی اپنی روحانی پیشوا سے تیسری شادی ، مخالفین کیا کچھ کہہ گئے

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت کیا بنیں، اپنے حمایت اور مخالف طنز اور تنقید کے نشتر کپتان پر برسانے لگ گئے، روحانی شخصیت جسے پیشوا مانا جائے اس پر ایسی نظر رکھنا اچھا نہیں، دماغ کا خلل ہی کہا جا سکتا ہے، صوبائی صدر اے این پی سندھ شاہی سید، اچھی بات ہے شادی کرنا ابھی الیکشن سے پہلے ایک اور شادی بھی سامنے آگئی،

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت کیا بنیں ایک طرف تو کپتان کے حمایتیوں نے میدان سجا لیا اور ان کے دفاع میں خم ٹھونک کر سامنے آچکے ہیں جن میں پیش پیش عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ہیں تو دوسری جانب مخالف کی طنز اور تنقید کے نشتر لے کر میدان میں پہنچ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے پرویز خٹک کے ساتھ پریس کانفرنس میں کپتان کی تیسری شادی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کرنا عمران خان کا حق ہے، اگر وہ شادی کرتے ہیں تب کسی کو کیا اعتراض اور اگر نہیں کرتے تب بھی کسی کو کیا اعتراض۔ کپتان پر طنز اور تنقید کے نشتر برسانے والوں میںصوبائی صدر اے این پی سندھ شاہی سید بھی شامل ہیں۔ حیدر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان کی تیسری شادی کے حوالے سے اپنے ردعمل میں شاہی سید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا حق ہے کہ وہ شادی کریں، دعا ہے کہ اللہ انہیں اچھی بیوی دے، عمران خان شادیاں تو کر رہے ہیں لیکن اپنی خامیوں کے بارے میں بھی سوچیں ، جس کو روحانی پیشوا مانا جائے اور پھر اس پر ایسی نظر رکھنا اچھی بات نہیں اس کو دماغ کا خلل ہی کہا جا سکتا ہے، ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے جب صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق

سوال پوچھا تو رانا تنویر اپنی مسکراہٹ دباتے ہوئے گویا ہوئے کہ اچھی بات ہے شادی کرنا ، ابھی الیکشن سے پہلے ایک اور شادی بھی سامنے آنے والی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…