جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں چل رہی ہیں اس پر آپ کیا کہیں گی؟صحافی کےسوال پر مریم نوازکا ایسا جواب کہ کپتان سمیت اپنے کیا مخالف کیاسب حیران رہ گئے

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی اپنی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی کی خبر اس وقت میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں وہیں سیاستدان بھی کیمروں کے سامنے ہلکی پھلکی بات کر کے آگے نکل جاتے ہیں جب کہ کچھ سیاستدان اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریزاں بھی نظر آتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز کے ساتھ بھی ہوا۔ مریم نواز سے جب عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق چلنے والی خبروں

کی بابت سوال پوچھا گیا تو انہوں نے نہایت محتاط اور نپے تلے انداز میں عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی ذاتی زندگی ہے جس پر وہ کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتیں جبکہ اس معاملے میں کسی کو کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ آج تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کے حوالے سے تو تردید کی گئی ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ عمران خان کی جانب سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھجوایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…