پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

وہ کونسی قوت ہے جس نے مصطفی کمال ، عمران خان ،آصف زرداری او ر طاہر القادری جیسی متضاد شخصیات کو ایک ٹیبل پر بیٹھنے کیلئے مجبور کردیا ؟وزیر داخلہ احسن اقبال کے انکشافات

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ایم پی ایز نے مجھے خود بتایا کہ ان پر استعفوں کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ، لگتا ہے کوئی قوت سینیٹ الیکشن سے پہلے موجودہ سسٹم کو لپیٹنا چاہتی ہے ،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، ہم نے ملک کے معاملات کے حوالے سے پی ایچ ڈی کر لی ہے ،یہ بلوچستان کے ایم پی ایز کا امتحان بھی ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں ، امید ہے ایم پی ایز تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے،

قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ دراصل کیئر ٹیکر سیٹ اپ لانے کی سازش سے جڑا ہوا ہے ،عمران کو بعض قوتوں نے استعمال کیا ان کو کچھ ملنے والا نہیں ہے ، کسی بھی سیاسی قوت کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے ، تمام سیاسی قوتوں میں یکجہتی پیدا کرنی چاہیے ، جو بھی دھرنا دیگا وہ ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کریگا،دیکھنا چاہیے کہ وہ کونسی قوت ہے جس نے مصطفی کمال ، عمران خان ،آصف زرداری او ر طاہر القادری جیسی متضاد شخصیات کو ایک ٹیبل پر بیٹھنے کیلئے مجبور کردیا ۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ٹویٹ نے یکایک پاک امریکہ تعلقات میں سنگینی کو نیا موڑدیا ، امریکی صدر کی جانب سے بیان پاکستانی قوم کی توہین ہے ، افغان جنگ کے بعد امریکہ ٹرافی لیکر چلا گیا اور 35لاکھ مہاجرین ہمارے لئے چھوڑگیا ، امریکہ کے حالیہ اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ ہمیں اتحادی نہیں سمجھتا ، پاکستان اس وقت امریکہ سے کوئی امداد نہیں لے رہا ۔انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں امریکہ کی پالیسیز میں تضاد ہیں ، تاریخ میں امریکہ کبھی بھی پاکستان کا قابل بھروسہ اتحادی ثابت نہیں ہوا، ضرورت پڑنے پر امریکہ ہم سے قریب ہوا اور ضرورت ختم ہونے پر دور ہوگیا ، امریکی انتظامیہ اور سینیٹر قسمیں کھا کر کہتے رہے کہ امریکہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا ۔و زیرداخلہ نے کہا کہ امریکہ ہماری ایکسپورٹ کی سب سے بڑی منڈی ہے ، امریکہ جنوبی ایشیا

کو بھارت کی نظر سے نہ دیکھے ، امریکہ پاکستان کو ناکام افغان پالیسی پر قربانی کا بکرا بنا رہا ہے ، پاکستان کو ہر صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے ، یکطرفہ اقدام کی صورتحال میں مسلح افواج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، امید ہے امریکہ ایسا اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے خطے میں کشیدگی ہو۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں تصادم اور محاذ آرائی کی کوشش کے اشارے مل رہے ہیں ، امید ہے امریکہ ایسا اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے خطے میں کشیدگی ہو، میں پیر سیالوی اور طاہر القادری سے درخواست کروں گا کہ یہ وقت دھرنوں کا نہیں ہے

اس وقت ہمیں اتحاد کے دھرنے دینے چاہیءں ، عدم استحکام کا ایجنڈا تو ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ایم پی ایز نے مجھے خود بتایا کہ ان پر استعفوں کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے لگتا ہے کوئی قوت سینیٹ الیکشن سے پہلے موجودہ سسٹم کو لپیٹنا چاہتی ہے ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، ہم نے ملک کے معاملات کے حوالے سے پی ایچ ڈی کر لی ، یہ بلوچستان کے ایم پی ایز کا بھی امتحان ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں ۔امید ہے کہ بلوچستان کے ایم پی ایز تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے حالات درست ہیں ، پاکستانی معیشت صحیح راستے پر گامزن ہے ، ہم نے توانائی کا بحران ختم کردیا ، قبل ازوقت انتخابات کا کوئی آپشن نہیں ہے ، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ نگران حکومت لانے کی سازش سے جڑا ہوا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو بعض قوتوں نے استعمال کیا، عمران خان کو کچھ ملنے والا نہیں ہے ، ہم نے کراچی سمیت ملک یک امن کو بحال کیا ، وقت ثابت کرے گا کہ نواشریف کو سی پیک اور معاشی کامیابی کی سزا ملی ، کسی بھی سیاسی قوت کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے ، تمام سیاسی قوتوں میں یکجہتی پیدا کرنی چاہیے ،جو بھی دھرنا دے گا وہ ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…