منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

پارٹی میں گونگا بہرا بن کر نہیں بیٹھ سکتا اور نہ خوشامد کرتا ہوں، نواز شریف کا ساتھ دونگا مگر اس شرط پر۔۔! چوہدری نثار نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017 |

ٹیکسلا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے،پارٹی میں گونگا بہرا بن کر نہیں بیٹھ سکتا اور نہ خوشامد کرتا ہوں،عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے ،مسلم لیگ ن کا اور نواز شریف کا ساتھ دونگا مگر سچ بات کرتا رہونگا،مسلم لیگ مشکل وقت میں ہے ، مگرمشکل وقت میں سچ بات کہنا اور مشکل ہو رہا ہے،

مشرف کی وردی کے پیچھے میرے سیاسی مخالف نے آ ٹھ سال تک ٹیکسلا میں حکمرانی کی لیکن جب مشرف پر مشکل وقت آیا تو بھاگ گیا،مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں33 سال سے یہی رویہ ہے، نوجوان ؛پارٹی کا ہراول دستہ ہیں۔آمدہ الیکشن میںیہی یوتھ مسلم لیگ ن کو بھی جتائے گی اور پاکستان کا بیڑا بھی یہی نوجوان پار کریں گے، پی او ایف کے محنت کشوں کے لئے اپنے دور حکومت میں بے شمار مراعات دیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے زیر اہتمام منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا،چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی،اپنی حکومت کے دور میں وزارت داخلہ جیسی اہم وزارت کوئی چھوڑتا ہے، آج بھی اپنے اصولی موقف پر ڈٹا ہوا ہوں کیونکہ عزت عہدوں سے نہیں بلکہ کردار سے ملتی ہے،مجھے فخر ہے کہ 33 سال قبل جس سیاسی جماعت سے اپنی سیاست کا آغاز کیا آج بی استقامت کے ساتھ اسی کے ساتھ کھڑا ہوں،جبکہ میرا سیاسی مخالف سب کچھ بیچ کر عہدے حاصل کرلیتا ہے بد قسمتی سے واہ کینٹ جیسے شرح تعلیم والے شہر میں ٹیکسلا کا نمائندہ وپ ہے جو کبھی اپنے مقام پر کھڑا نہیں ہوتا مفادات کی خاطر پارٹیاں تبدیل کرتا ہے وہ کیا خاک عمران خان کے ساتھ وفا کرے گا،اس نے مشرف کی وردی کی آڑ میں آتھ سال اقتدار حاصل کیا لیکن مشرف پر

جب مشکل وقت آیا تو کہیں نظر نہیں آیا،اور منظر عام، سے غائب ہوگیا، اس نے بی بی شہید کے ساتھ بھی وفا نہیں کی،چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے، جس میں دشمن کے ساتھ دوست بھی شامل ہیں،خوشامدی آدمی کی بڑی عزت ہے ، خوشامد سے آدمی بڑا مقام بھی حاصل لیتا ہے،مگر میں خوشامد تب کروں جب مجھے کسی عہدے کی لالچ ہو، الحمد وللہ میر ا ماضی گواہ ہے کہ کبھی حرام نہیں کھایا حق حلال پر ہمیشہ تکیہ کیا،

انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک سفیر بنی جسکی سفارت کا منشور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ہے ،نوجوانوں کو چایئے کہ وہ قائد اعظم اور میاں نواز شریف کے پیروکار بنیں اور ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، انکا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں سی پیک پر ہیں اور بلا شبہ سی پیک ایسامنصوبہ ہے جسکی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور نوجوانوں کو بہتر روزگار میسر آئے گا،نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مسلم لیگ ن کا دست و بازو بنیں کیونکہ مسلم لیگ ن پر اسوقت مشکل وقت ہے،

انھوں نے کہا کہ عنقریب واہ کینٹ میں تعمیر ہونے والے واہ جنرل ہسپتال کے افتتاح کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو دعوت دی جائے گی،قبل ازیں مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ عامر سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہآمدہ الیکشن میں حلقہ سے صرف چوہدری نثار علی خان کی آواز گونجے گی ، ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ دینا واہ کینٹ میں اربوں روپے کی لاگت سے جدید طرز پر واہ جنرل ہسپتال کا قیام چوہدری نثار علی خان کی عوام دوستی کا ثبوت ہے جس کا قرض عوام جنرل الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے اتریں گے، تقریب میں تحصیل صدر فیاض خان تنولی ، ایم پی اے پی ی سات حاجی ملک عمر فاروق ، چوہدری اظہر محمود، سید ابرار شاہ،راجہ محمد ایوب وقاص خان عرف گوگا خان،ثاقب شہزاد ، اویس چھاچھی ،واہ کینٹ مسلم لیگ ن ؤتھ ونگ کے صدر اسامی قاضی سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…