بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

نواب اکبر بگٹی کا قاتل کون ہے؟ اس جیسا بزدل آدمی کبھی نہیں دیکھا، بلاول بھٹو کی میڈیا سے گفتگو

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشرف جیسا بزدل آدمی کبھی نہیں دیکھا، مشرف پر کتنے کیسز ہیں گن نہیں سکتے، مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آ کر جواب دیں، ہم (ن)لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے جا رہے ہیں، نواب اکبر بگٹی کے قاتل بھی مشرف ہیں، اعتزاز احسن نے ٹھیک کہا تھا، دو لاڈلوں کے درمیان لڑائی ہے، عمران خان اور نواز شریف دونوں ہی لاڈلے ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل شہید بی بی کا یوم شہادت تھا، یوم شہادت کے روز بڑی تعداد میں کارکن جمع ہوئے تھے، بے نظیر کو کل خراج عقیدت پیش کیا گیا، مشرف کے خلاف جدوجہد کامیاب نہ ہوتی اگر صحافی برادری ساتھ نہ دیتی، میڈیا ساتھ نہ دیتا تو آمروں کے خلاف نہیں لڑ سکتے تھے۔ ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، نواز شریف کبھی بھی نظریاتی نہیں ہو سکتے، الیکشن وقت پر ہوں گے، پاکستان میں الیکشن پر امن ہوں گے، طاہر القادری کی مکمل حمایت کریں گے، اعتزاز احسن نے درست کہا تھا کہ دو لاڈلوں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے، نواز شریف اور عمران خان ہی لاڈلے ہیں، عمران خان سندھ میں آتے ہیں تو زیادہ ناراض ہو جاتے ہیں، دونوں لاڈلوں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن ک شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، نواب اکبر بگٹی کے بھی قاتل مشرف ہیں، ہم (ن) لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے جا رہے ہیں،ہم نواز شریف پر اعتماد نہیں کر سکتے، پرویز مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آ کر جواب دیں، اتنا بزدل آدمی زندگی میں نہیں دیکھا جو عدالت جاتے ہوئے روئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشرف جیسا بزدل آدمی کبھی نہیں دیکھا، مشرف پر کتنے کیسز ہیں گن نہیں سکتے، مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آ کر جواب دیں، ہم (ن)لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے جا رہے ہیں، نواب اکبر بگٹی کے قاتل بھی مشرف ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…