لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکا نواز شریف کی عدل تحریک میں شامل ہونے سے انکار ،جواب میں پارٹی قائدین کا ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار جنہوں نے
حال ہی میں نوازشریف کی تحریک عدل کی مخا لفت میں بیان دیئے تھے،انہیں نواز شریف نے مسترد کر دیا اور چوہدری نثار کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ وزیرداخلہ احسن اقبال نے چوہدری نثار پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے معاملات میں بھی مداخلت کر رہے ہیں لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کا ایک بڑا گروپ چوہدری نثار کا مخالف ہو چکا ہے جس کی وجہ سے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کے لئے شو کاز نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار کی جانب سے وزارت داخلہ چھوڑنے اور اس سے پہلے بھی پارٹی قیادت سے اختلافات چلے آرہے ہیں ،شاہد خاقان کی حکومت میں وزارت داخلہ کا چارج احسن اقبال کو سونپ دیا گیا تھا۔