بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی فوج بھارتی زیر قبضہ علاقے میں گھس گئی،بھارتی میڈیا دیوانہ ہوگیا،سنگین الزامات عائد، پاکستان کا دوٹوک جواب،بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو تھمایا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ ایل او سی پر رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے

بلااشتعال فائرنگ کر کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی جانب سے پاکستانی فورسز کا ایل او سی عبور کرنے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ فوجی مبصرگروپ کو اپنا کردار ادا کرنے دے اور رکھ چکری سیکٹر سمیت سیز فائر کے خلاف ورزی کے دیگر واقعات کی تحقیقات کی جائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ کی آڑ میں غیر ریاستی عناصر کو آئی ای ڈیز لگانے کا موقع ملا، لہذا بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے تاہم رواں برس بھارت کی جانب سے اب تک 1300 سے زائد مرتبہ ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کی جاچکی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔گذشتہ ماہ بھی چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تھا۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…