لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ہر کوئی اپنا اپنا کام کرے گا تو ملک چلے گا، مناسب نہیں کہ جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کے لیے کام کرتی ہیں، تو بھی لوگ تنقید کرتے ہیں اور اگر اعلی عدلیہ سے گاڈ فادر جیسی آوازیں کسی جائیں گی تو کیا جواب نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مناسب نہیں کہ
ماتحت عدلیہ کرپٹ ہے، اعلی عدلیہ زیادتی کرے گی تو سائل کہاں جائیں گے، صرف تقریروں سے کام نہیں چلے گا۔مناسب نہیں کہ جج شفافیت کے دلائل دیں، عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں، یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عزت ہوتی ہے یا نہیں ہوتی، کرائی نہیں جاتی، یہ کہنا کہ پارلیمنٹ اپنا کام نہیں کرے گی توعدلیہ کرے گی، وہی دلیل ہے جو جرنیل کہتے ہیں کہ سویلین اپنا کام صحیح نہیں کر رہے تو ہمیں آنا پڑا۔