جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شادی کرنیوالی گجرات کی لڑکیوں کے کیس میں نیا موڑ، دوستی محبت میں کیسے بدلی،ثمن اور کرن کے حیران کن انکشافات

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(آن لائن)گجرات میں لڑکیوں کی آپس میں شادی کا انوکھا اور منفرد واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کیمطابق جلال پور جٹاں کی رہائشی کرن اور ثمن نے آپس میں شادی کر دی۔ ثمن اور کرن کافی عرصہ سے دوست تھیں ، ثمن کی اپنی سہیلی کرن سے دوستی محبت میں بدلی تو بات شادی تک پہنچ گئی۔ کرن

نے بال کٹوائے بھیس بدلا اور دونوں نے کراچی کا رخ کر لیا۔اہل خانہ کی شکایت پر پولیس دونوں کو گرفتار کر کے جلال پور جٹاں لے آئی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کو کراچی سے گرفتار کر کے جلال پور جٹاں لایا گیا ۔ عدالت کے سامنے ثمن نے دارالامان جانے کی خواہش ظاہر کی۔ ثمن کی والدہ نے کرن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کرن نے ثمن کو شادی کے لیے اغوا کیا۔ ثمن نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ اس کی شادی زبردستی ایک ارسلان نامی لڑکے سے کرنا چاہتی تھیں،اس مشکل کا اظہار اس نے سہیلی کرن سے کیا۔کرن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنی دوست ثمن کی مدد کی اور اس کی خاطر ایک تولہ سونا تک بھی بیچ دیا۔ کرن نے کہا کہ ثمن کی والدہ نے بال کٹوانے کی آزمائش بھی لی جس پر اس نے بال بھی کٹوادئے۔ پولیس نے واقعہ پر مزید تفتیش کر کے کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…