جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

دلہن کے شہر پہنچتے ہی دولہے کے دوستوں نے ڈالروں ، ریالوں اور موبائل فونزکی بارش کر دی، پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی بارات خان پور پہنچ گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)یوں تو پاکستان میں کئی شادیاں ایسی ہیں جن کو اس میں پیش آئے واقعات کے حوالے سے شاید ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مگر ایک ایسی بارات بھی ہے جس میں دولہا کے دوستوں نے اسے ہمیشہ کیلئے یادگار بنا دیا ہے۔ محمد ارشد اپنے اہل و عیال اور دوستوں کے ہمراہ اپنی دلہن لینے جب خانپور پہنچا تو اس کے دوستوں نے اپنے دوست کی بارات کو ہمیشہ کیلئے یادگار بنانے کیلئے انوکھا کام کر ڈالا۔خان پور والوں کی تو جیسے لاٹری ہی نکل آئی ہو ۔ جیسے ہی بارات خان پور

پہنچی تو دلہا محمد ارشد کے دوستوں نے شہر میں داخل ہوتے ہی بس کی چھت پر کھڑے ہوکر ڈالروں اور سعودی ریالوں کی بارش کردی۔ اور یہی نہیںڈالروں اور ریالوں کے ساتھ ارشد کے دوست ڈبہ پیک موبائل فونز بھی لوگوں کی طرف اچھالتے رہے۔ ایسا کرنے کی دیر تھی کہ خان پور کے باسی بچے، بوڑھے جوان بارات پر امڈ آئے، کسی کے ہاتھ موبائل فون اور کوئی ڈالر اور ریال سے مالا مال ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ خانپور میںایسی بارات کبھی نہیں آئی اور کچھ لوگ تو اسے پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین بارات قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…