جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سی پیک سے خطے کی تقدیر بد ل سکتی ہے،ایرانی سفیر

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں ایران کے مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ مسلم دنیا اس وقت ایک چیلنج سے گزررہی ہے اور پاکستان اس سلسلے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے ۔انہوں نے خطے میں پاکستان کے متوازن کردار کی تعریف کی اور کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جسے دنیا کے ممالک کو فائدہ پہنچے گا، اس منصوبے کے ذریعے پاکستانی گوادر بندرگاہ کو چینی صوبے سنکیانگ سے ملادیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ناصر خان جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ سرحدوں پرموجود مسائل میں مفاہمت کے ساتھ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں ،دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے سی پیک پر معاشی

پس منظر میں بات چیت کی ۔یادرہے کہ چند ماہ قبل اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے بات چیت کے دوران سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا ، سی پیک کے تحت پاکستان بھرمیں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کی مالیت اب 62ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…