اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

معصوم بچوں نے قربانی دے کر قوم کے ضمیر کو جگا دیا تین سال گزر گئے متاثرین کے مطالبہ پر جوڈیشنل انکوائری تک نہ ہوسکی ٗبلاول بھٹو

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ معصوم بچوں نے قربانی دے کر قوم کے ضمیر کو جگا دیا تین سال گزر گئے متاثرین کے مطالبہ پر جوڈیشنل انکوائری تک نہ ہوسکی۔متاثرین کوانصاف نہ مل سکا ، آج بھی مائیں سوال کرتی ہیں دہشتگردی کی آبیاری کون کررہاہے؟۔سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تین سال بعد بھی متاثرین کے مطالبے پر جوڈیشنل انکوائری نہ ہوسکی،متاثرین کوانصاف نہ مل سکا، حکومت نیشنل ایکشن پلان کے نفاذمیں ناکام رہی جبکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں یہ بات یقینی بنانے میں بھی ناکام ہیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شہید بی بی کا بیٹا شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا وارث ہے، دہشتگردی کے خلاف شہیدبی بی کا بیٹا آواز نہیں اٹھائے گا تو کون اٹھائے گا۔انہوں نے

کہا کہ ماں کی گود اجاڑنے والے دہشتگردوں کا مقابلہ جاری رہے گا، اپنے بچوں کو لندن کی محفوظ پناہ گاہوں میں رکھنے والے قوم کے ہمدرد نہیں،ہم اپنی دو نسلوں کی قربانی دینے کے باوجود میدان میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب نے اپنے بچے بیرون ملک چھپائے ہوئے ہیں، ہم قوم کے ساتھ جینے مرنے کا عہد رکھتے ہیں، ہم ان کیلئے بہترکرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…