پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاک فوج کا وہ سربراہ جو بھارتی زیر قبضہ علاقے میں گیارہ کلو میٹر اندر تک چلاگیا اور عید بھی وہاں ہی منائی،حیرت انگیز انکشافات‎

datetime 14  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارگل جنگ کے حوالے سے کئی کتابیں لکھی جا چکی ہیں جن میں پاکستان آرمی کی جانب سے کئے گئے اس آپریشن کو بہترین فوجی منصوبہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سیاہ چن میں بھارتی قبضے کے بعد جنرل ضیاالحق نے کارگل آپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی جسے بعد میں بین الاقوامی حالات اور ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے منسوخ کر دیا گیا۔ ’’آپریشن البدر‘‘کے نام سے کارگل میں شروع کئے گئے آپریشن میں بھارتی فوج

کی سیاہ چن جانے والی سپلائی لائن کو کاٹ دیا گیا تھا جس سے سیاہ چن میں بھارتی موجودگی ختم ہونے کے قریب تھی۔ پاکستان آرمی کے سابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد عزیز کے مطابق اس آپریشن کی منصوبہ بندی انتہائی خفیہ رکھی گئی جس سے صرف چار جرنیل ہی آگاہ تھے۔ ان چار جرنیلوں کی قیادت اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کر رہے تھے۔ پاکستان آرمی کے سابق کرنل اشفا ق حسین نے کارگل جنگ پر لکھی اپنی کتاب ’’وٹنس ٹو بلنڈر‘‘میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کارگل جنگ کے دوران آرمی چیف جنرل پرویز مشرف ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر 11کلومیٹر تک بھارتی زیر تسلط علاقے میں گئے اور وہاں موجود پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ایک رات گزاری۔ کرنل(ر)اشفاق حسین کارگل جنگ کے ناقدین میں شمار کئے جاتے ہیں۔ ان کے اس انکشاف کے بعد ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت کے ایک سابق فوجی عہدیدار کیپٹن(ر)بھرت ورما کا کہنا تھا کہ ایک دشمن ملک کے آرمی چیف کا اس طرح 11کلومیٹر اندر آکر ایک رات بسر کرنا بھارتی انٹیلی جنس ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اے این آئی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف امریکہ جا کر جنگ ختم کرنے کا اعلان نہ کرتے تو ہم بھارت کے زیر تسلط 300مربع کلومیٹر کے علاقے پر مکمل قبضہ کر چکے ہوتے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…