جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر قرآن پاک ، مقدس شخصیات کے خلاف دشنام طرازی اور رکیک حملے ہو رہے ہیں، حکومت نے اسلام اور مقدس شخصیات پر کیچڑ اچھالنے والوں کو بیرون ملک فرار کرا دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ ایجنسیاں) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قرآن پاک ، مقدس شخصیات کے خلاف دشنام طرازی اور رکیک حملے کیے جا رہے ہیں ، وزارت داخلہ اور پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی ان اسلام دشمن قوتوں کے خلاف کوئی راست اقدام نہیں اٹھارہی ، مغرب کی خوشنودی کی خاطر حکومت نے سوشل میڈیا پر اسلام ، اور مقدس شخصیات پر کیچڑ اچھالنے والوں کو بیرون ملک فرار کروایا،

اگر حکومت نے ان ملحدین کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھایا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی اور ہم ایک دفعہ پھرمیدان عمل میں آسکتے ہیں ۔ وہ ہفتہ کے روز جامعہ حفصہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ مولانا عبدالعزیز نے اس موقع پر میڈیا کو اسلام مخالف مواد بھی سکرین پر دکھایا۔ انہوں نے کہاکہ مقدس شخصیات کے نام اور گند سوشل میڈیا پر لوڈ کیا جا رہا یے جس کی روک تھام نہیں کی جا رہی ہم اس معاملے میں عدالت میں بھی گئے ہوہے ہیں مقدس شخصیات ، انبیاء کرام ، مقدس کتابوں کے متعلق تضحیک آمیز مواد بھینسا ، عائشہ صدیقہ،اسلام ، سوشلستان.اسلامستان مولویان سمیت دیگر پیجز سوشل میڈیا پر دکھائے جا رہے ہیں ۔ مجھے ملحدین نے چیلنج کیاہے اور میں ان مقدس شخصیات کے دفاع کے لئے قبول کرتا ہوں.دنیا کے کسی کونے پر مقابلے میں آجائیں قرآن وحدیث اور امہات المومنین کی ناموس کے لئے حاضر ہوں پورے ملک کے عوام اٹھ کھڑے ہوں اور اس معاملے پر میرا ساتھ دئیں ۔ایک ملحدطیب سردار بھی اسلام پر رکیک حملے کرتا رہا جب میں نے رد عمل میں جواب دیا تو وہ مسلمان ہو گیا۔ملک کامقصد اسلامی نفاذ تھا.جمہوریت میں وہ لوگ شامل ہیں جنہیں قرآن و سنت کا علم ہی نہیں عدلیہ میں لوگ انصاف کے لئے سالوں دھکے کھا رہے لال مسجد آپریشن کی وجہ مسجد گرانا اور انصاف کا نہ ہونا ہے ایک آپریشن کے بعد ہزاروں آپریشن کے بعد مقاصد حاصل نہ ہو سکے.

ملک کے اہم اداروں کی تضحیک کے ملزمان مل جاتے ہیں اگر اسی طرح جاری رہا تو معاملات بگڑ نہ جائیں اصل مجرموں کو ملک سے فرار کرایا گیا.انہون نے کہاکہ فلسطین کے معاملے میں امریکہ کابائیکاٹ کیا جائے.عافیہ صد یقی کا معاملہ میں پیش رفت کی جائے.قانون سے بالاتر لوگوں کو مارا جا رہا ہے.اس معاملے میں اب ساری جماعتوں کے لوگوں کو مار کر انہیں دہشتگرد قرار دے دیا جاتا ہے۔ ایکسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جسٹس شوکت عزیز عدالت میں آئی ایس آئی کے کرنل فیاض نے کہا ہمسوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف مواد ڈالنے والوں ان ملزمان کو گرفتار کر سکتے ہیں اگر حکومت ہمیں کہے لیکن حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ،ختم نبوت کے معاملے پر عدالت بروقت فیصلہ کر لیتی تو معاملات دھرنے کی نوبت نہ آتی. ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کو لگام دی جائے.پی ٹی اے فیصلہ کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…