پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بڑا شیر پنجرے میں پھنس چکا ہے اب چھوٹا شیر بھی جلد پھنسنے والاہے،شہباز شریف بھی بوریا بستر باندھ لیں، شہباز شریف کے خلاف کیا ہونے جا رہا ہے؟حیران کن انکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی بوریا بستر باندھنے کی تیاری کرلیں،بڑا شیر پنجرے میں پھنس چکا ہے اب چھوٹا شیر بھی جلد پھنسنے والاہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو جاری بیان

میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹان کے لواحقین کوانصاف دلواکررہیں گے,دونوں بھائیوں نے ملک کو کنگال کردیا ہے,شہباز شریف اوررانا ثنا اللہ کو جیل بھجواکر ہی رہیں گے. انہوں نے کہا کہ ملکی حالات پیپلزپارٹی نہیں بلکہ ن لیگ کے بکرے خراب کروانا چاہتے ہیں, اگر پیپلزپارٹی میدان میں اتری تو جعلی شیر کو کہیں بھاگنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ ضیاء الحسن لنجار نے خواجہ سعد رفیق کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے بہت سی پارٹیاں ہمارے ساتھ ن لیگ کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ن لیگ کے سارے وزرا نااہل اور کام چور ہیں۔پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اتنے حالات خراب نہیں تھے جتنے ن لیگ کے دور میں خراب ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے بھی ہمارے اسلام آباد جلسے کی تعریف کی ہے۔ن لیگی وزرا اپنی ناکامیاں چھپانے کہ لیے دوسروں پر الزام لگاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا طاہر القادری سے ملنے پر شریفوں کا تیسرا بھائی فضل الرحمان بھی پریشان ہوگیا ہے,ن لیگ نے موجودہ پانچ سالوں میں کسی نوجوان کو روزگار فراہم نہیں کیا,صرف اہم شخص کو بچانے پر دھیان دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…